بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوری کی جائے: پنجاب کی وفاق کو تجویز

بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوری کی جائے: پنجاب کی وفاق کو تجویز

0

پنجاب اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے اگر 27ویں آئینی ترمیم ناگزیر ہے تو اسے فوری طور پر کیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام پر کھل کر بات ہونا ضروری ہے۔ جب عوام کو جمہوریت کے حقیقی ثمرات نہیں ملیں گے تو ان کا جمہوری نظام پر اعتماد متزلزل ہو جائے گا۔

پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان طے شدہ ملاقات منسوخ ہو گئی

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین میں ایک نیا باب شامل کیا جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات مقررہ مدت میں لازمی طور پر کرائے جائیں اور کوئی حکومت مقامی حکومتوں کی مدت کم نہ کر سکے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ آرٹیکل 140 اے نامکمل ہے، صوبوں کو مقامی حکومتوں کو سیاسی، انتظامی اور مالیاتی طور پر خود مختار بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان اہداف کے حصول کے لیے 27ویں ترمیم ضروری ہے تو اسے بلا تاخیر منظور کیا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت کی طرح بلدیاتی اداروں کی مدت بھی آئینی طور پر مقرر ہونی چاہیے تاکہ عوام کو نچلی سطح پر نمائندگی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے کہ پارلیمنٹ نہ ہو، اس لیے ضروری ہے کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے۔ پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کی سیاسی، مالی اور انتظامی خودمختاری کے لیے جامع تجاویز وفاق کو ارسال کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.