مِلکی وے کہکشاں کی حیران کر دینے والی نئی تصویر جاری
مِلکی وے کہکشاں کی حیران کر دینے والی نئی تصویر جاری
ماہرین فلکیات نے ہماری کہکشاں ملکی وے کی ایک حیرت انگیز اور بے مثال نئی تصویر جاری کی ہے جو کہکشاں کی ساخت اور تفصیلات کو پہلے سے کہیں زیادہ واضح انداز میں پیش کرتی ہے۔ یہ تصویر 18 ماہ کے عرصے میں تیار کی گئی جس کے دوران 40 ہزار گھنٹے سے زائد مشاہدات کیے گئے۔
دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ
یہ اب تک کی سب سے بڑی لو فریکوئنسی ریڈیو کلر تصویر ہے جو سدرن ہیمسفیئر کے منظر کو ظاہر کرتی ہے، اس میں ریڈیو ویو لینتھ کی ایک وسیع رینج دیکھی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تصویر سے کہکشاں میں ستاروں کی پیدائش، ارتقاء اور اختتام کے عمل کو سمجھنے کے نئے در وا ہوں گے۔
یہ شاندار تصویر یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا اور کرٹن یونیورسٹی کے مشترکہ پروگرام، انٹرنیشنل سینٹر آف ریڈیو آسٹرونومی ریسرچ (ICRAR) کے ماہرین نے تیار کی ہے۔
ریسرچ ٹیم کی رکن اور پی ایچ ڈی طالبہ سلویا مینٹوونانی کا کہنا ہے کہ یہ تصویر کم ریڈیو فریکوئنسی پر ملکی وے کا ایسا منظر پیش کرتی ہے جو اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔