ریاض: سعودی عرب نے دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جو نیوم شہر میں تعمیر کیا جائے گا۔
ہارٹ اٹیک یا فالج سے ہمیشہ محفوظ رہنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت آج ہی زندگی کا حصہ بنالیں
عرب میڈیا کے مطابق یہ اسٹیڈیم 350 میٹر کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا اور اس کی تکمیل 2032 تک متوقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہاں 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جدید طرز کے اس اسٹیڈیم میں 46 ہزار ناظرین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جبکہ اس کے ڈیزائن اور تعمیراتی منصوبے کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
یہ منصوبہ نیوم کے ترقیاتی وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد سعودی عرب کو جدید ترین اور ماحول دوست انفراسٹرکچر کے لحاظ سے دنیا کے نمایاں ممالک میں شامل کرنا ہے۔