کوٹ ادو، دلہا نے دو لاکھ مالیت کے نوٹوں کا 20 فٹ لمبا ہار پہن لیا
کوٹ ادو، دلہا نے دو لاکھ مالیت کے نوٹوں کا 20 فٹ لمبا ہار پہن لیا
کوٹ ادو میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب دلہے نے دو لاکھ روپے مالیت کا نوٹوں سے بنا 20 فٹ لمبا ہار پہنا۔ یہ ہار دلہے کے قریبی دوست نے بطور تحفہ پیش کیا، جس نے بارات میں شریک مہمانوں کو حیران کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہار میں پانچ ہزار، ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ استعمال کیے گئے۔
پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنےکا اعلان کردیا
تقریب میں شریک افراد نے دلہے کے اس منفرد انداز کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ شہریوں نے دلہے کے دوست کی سخاوت اور دلہے کے انداز کو منفرد قرار دیا، تاہم کچھ لوگوں نے اس اقدام کو نمود و نمائش اور غیر ضروری دکھاوا قرار دیتے ہوئے تنقید بھی کی۔
شادی کی تقریب ایک مقامی بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوئی جہاں دلہے کی انٹری کے دوران مہمانوں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ دلہے کا یہ منفرد انداز علاقے میں گفتگو کا موضوع بن گیا۔