پی ٹی آئی کا 32 ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی کا 32 ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

0

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں میئر مرتضیٰ وہاب کے حمایت یافتہ اپنے 32 منحرف ارکان سے باضابطہ لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد کی جانب سے میئر کراچی کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ان 32 ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جا چکی ہے اور اب ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

واسا کی بڑی کامیابی، یورپی یونین نے عالمی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کرلیا

خط کے مطابق جن ارکان کی رکنیت ختم کی گئی ہے، ان میں اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم نیازی، صنوبر فرحان، زبیر موسیٰ، عبدالغنی، عزیز اللّٰہ اور فرحان خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی امور، سرکاری خط و کتابت یا عوامی تقاریب میں ان ارکان کو تحریک انصاف سے منسوب نہ کیا جائے، کیونکہ وہ اب آزاد حیثیت میں تصور کیے جائیں گے۔

پارٹی کی جانب سے یہ وضاحت کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے اور تنظیمی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.