ایکس اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے پر اس کے لاک آؤٹ ہونیکا خطرہ

ایکس اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے پر اس کے لاک آؤٹ ہونیکا خطرہ

0

ایلون مسک کی ملکیت والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، اب باضابطہ طور پر اپنا پرانا ڈومین “twitter.com” ریٹائر کر رہا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 10 نومبر کے بعد اگر صارفین نے اپنی سکیورٹی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ نہ کیا تو ان کے اکاؤنٹس عارضی طور پر لاک ہوسکتے ہیں۔

پاکستان کی معاشی ترقی کی موجودہ رفتار غربت میں کمی کیلیے ناکافی ہے، عالمی بینک

ایکس کی جانب سے جاری انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ وہ صارفین جنہوں نے اپنی ہارڈ ویئر سکیورٹی کیز یا پاس کیز کو اب بھی پرانے “twitter.com” ڈومین سے منسلک کیا ہوا ہے، انہیں فوری طور پر نئے “x.com” ڈومین سے جوڑنا ہوگا۔ بصورتِ دیگر وہ اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ یہ اقدام کسی سکیورٹی خطرے یا ہیکنگ کے باعث نہیں بلکہ پلیٹ فارم کے نئے ڈومین پر منتقلی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ٹوئٹر کے تمام پرانے نشانات ختم کیے جا سکیں۔

اس تبدیلی سے خاص طور پر یوبی کیز اور پاس کیز استعمال کرنے والے صارفین متاثر ہوں گے، جبکہ دیگر صارفین جو ایس ایم ایس یا ایپ پر مبنی ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن استعمال کرتے ہیں، انہیں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوگا۔

ایکس انتظامیہ نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پلیٹ فارم کی سیٹنگز میں جا کر “Settings and Privacy → Security → Account Access → Two-Factor Authentication” کے سیکشن میں اپنی تفصیلات اپ ڈیٹ کریں تاکہ ان کے لاگ ان کی تفصیلات نئے “x.com” ڈومین سے منسلک ہو جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.