ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے محفوظ رکھنے میں مددگار آسان عادات

ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے محفوظ رکھنے میں مددگار آسان عادات

0

اگر آپ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی مشکل کام نہیں۔ صرف مخصوص غذاؤں کو معمول بنانا اور اعتدال میں جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنا ہی کافی ہے۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

جرنل *Annals of Internal Medicine* میں شائع تحقیق کے مطابق بحیرہ روم کے طرزِ غذا اور معمولی ورزش سے ذیابیطس کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی، پولیس کی انکوائری رپورٹ میں تصدیق
بحیرہ روم کے ممالک جیسے اسپین، یونان، اٹلی اور فرانس میں عام طور پر استعمال کی جانے والی Mediterranean ڈائٹ پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے۔

تحقیق میں 55 سے 75 سال کی عمر کے 4746 افراد شامل کیے گئے جن کا وزن زیادہ تھا مگر وہ ذیابیطس یا امراضِ قلب میں مبتلا نہیں تھے۔ انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو پھلوں، سبزیوں اور زیتون کے تیل پر مبنی غذا کے ساتھ 600 کیلوریز روزانہ فراہم کی گئیں اور ورزشیں جیسے تیز چہل قدمی اور جسمانی توازن کی مشقیں کروائی گئیں۔ دوسرے گروپ کو صرف غذا کے بارے میں مشورہ دیا گیا مگر عملی معاونت نہیں کی گئی۔

چھ سال بعد نتائج سے پتا چلا کہ پہلے گروپ کے صرف 9.5 فیصد افراد ذیابیطس کے شکار ہوئے جبکہ دوسرے گروپ میں یہ شرح 12 فیصد تھی۔ اس طرح مخصوص غذا اور ورزش سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد کم ہو گیا۔

محققین کے مطابق غذا اور طرزِ زندگی میں معمولی تبدیلیاں نہ صرف ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے مفید ہیں بلکہ وزن میں کمی اور مجموعی صحت کی بہتری میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اس سے قبل نومبر 2024 میں *جرنل آف نیوٹریشن* میں شائع تحقیق میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی کہ Mediterranean ڈائٹ ذیابیطس، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے کارڈیو میٹابولک امراض کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

22 ہزار سے زائد افراد پر کی گئی طویل تحقیق میں معلوم ہوا کہ اس غذا کے مسلسل استعمال سے دل اور میٹابولزم کی صحت بہتر رہتی ہے، جبکہ فالج یا دل کے امراض میں مبتلا ہونے کا امکان نمایاں طور پر گھٹ جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.