پشاور میں جامعہ پشاور نے کم داخلوں کے باعث 9 شعبوں میں بی ایس پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق رواں سال انڈر گریجویٹ سطح پر داخلوں کی شرح انتہائی کم رہی، جبکہ بعض شعبوں میں صرف ایک یا دو طلبہ نے ہی داخلہ لیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ تمام شعبے جہاں 15 سے کم طلبہ نے داخلہ لیا، ان کے بی ایس پروگرامز بند کر دیے گئے ہیں۔ بند کیے جانے والے شعبوں میں جیوگرافی، تاریخ، ہوم اکنامکس، جیالوجی، اور اسٹیٹسٹکس شامل ہیں۔
مریم نواز کا پنجاب کے 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
اسی طرح ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز، سوشل اینتھروپولوجی، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس، اور ہیومن ڈیولپمنٹ کے پروگرام بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
جامعہ پشاور کی انتظامیہ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل تعلیمی پروگرامز میں داخلے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔