صبا قمر کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

صبا قمر کو بیان دینا مہنگا پڑگیا

0

اداکارہ صبا قمر شہر کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے پر آمادہ ہیں؟ اس پر صبا قمر نے کہا، ’’استغفراللہ، کبھی نہیں، لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔‘‘ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور فوراً واپس آجاتی ہیں۔

چیف جسٹس کا ایک سالہ دور، قانونی ماہرین کا کارکردگی پر عدم اعتماد
صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ اپارٹمنٹ کے بجائے کھلے گھروں میں رہنا پسند کرتی ہیں جہاں لان اور کشادگی ہو۔

اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ بعض نے ان پر کراچی کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر سے صرف پیسہ کمانے آتی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’انہوں نے کراچی کے لیے استغفراللہ کہا، یہ انتہائی نامناسب ہے،‘‘ جبکہ ایک اور نے کہا کہ ’’جب کراچی کے ڈراموں میں کام کرنا ہے تو شہر کے خلاف بات کیوں کرتی ہیں؟‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.