کراچی میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ای چالان سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں رکشہ، گاڑی اور موٹر سائیکل سوار سبھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اس لیے مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جدید نظام ناگزیر ہے۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید مضبوط بنانے اور عوام میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔
ایشین یوتھ گیمز: والی بال میں پاکستان نے چین کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
مراد علی شاہ نے بتایا کہ جدید کیمروں کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیاں خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی اور ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ سے انسانی مداخلت اور جانبداری ختم ہو جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں کراچی میں 12 ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے، بعد ازاں نظام کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری اگر ای چالان سے متعلق وضاحت یا اپیل کرنا چاہیں تو وہ قریبی ٹریکس سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ان مراکز کا مقصد عوامی سہولت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سڑکوں پر واضح سائن بورڈز نصب کیے جائیں تاکہ ڈرائیوروں کو قوانین کا علم ہو، اور اگر کسی افسر کی جانب سے غلط چالان کیا جائے تو اس سے 30 فیصد جرمانہ وصول کیا جانا چاہیے۔