سکیورٹی ذرائع پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا،

پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا،

0

استنبول میں ہونے والی پاک افغان مذاکرات میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کو دو ٹوک اور حتمی موقف پیش کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

آزاد کشمیر میں اپ سیٹ؛ انوار حکومت کے پانچ وزیر بھاگ کر پیپلز پارٹی میں آ گئے
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے مذاکرات میں یہ موقف اختیار کیا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان کو ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مزید برداشت نہیں کرے گا اور اب صرف بیانات نہیں بلکہ مؤثر اقدامات درکار ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان وفد کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رویہ نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ پیشرفت افغان طالبان کے رویے پر منحصر ہے، اور پاکستان کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ اب صرف الفاظ نہیں بلکہ عمل دیکھنے کا وقت آ چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.