پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی تنظیمِ نو مکمل کر لی گئی ہے، جس کے تحت طارق محمود ساہی کو پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کا نیا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری کا نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے جاری کیا۔
صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔ طارق محمود ساہی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تنظیم کو گراس روٹ سطح تک منظم کریں، جبکہ اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر پارٹی کو مزید متحرک بنانے کی ذمہ داری بھی ان کے سپرد کی گئی ہے۔