لندن میں آج شب سمر ٹائم کا اختتام ہوگا جس کے بعد گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دو بجتے ہی گھڑیوں کو ایک بجا دیا جائے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سردیوں کے دوران سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ ونٹر ٹائم آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔
چیٹ بوٹس آدھی خبریں غلط انداز میں پیش کرتے ہیں، مصنوعی ذہانت پر نئی تحقیق
اتوار کی صبح وقت کی اس تبدیلی کے باعث شہریوں کو ایک گھنٹہ زیادہ سونے کا موقع ملے گا۔ اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ میں وقت خودکار طور پر درست ہو جائے گا، جبکہ کاروں اور دیواری گھڑیوں میں وقت کو دستی طور پر تبدیل کرنا ہوگا۔
گھڑیوں میں اس تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق چار سے بڑھ کر پانچ گھنٹے ہو جائے گا۔