sui northern 1

یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی، انسٹاگرام و فیس بک مشکل میں

یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی، انسٹاگرام و فیس بک مشکل میں

0
Social Wallet protection 2

یورپین کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام نے صارفین کے لیے غیرقانونی مواد کی رپورٹنگ کا مؤثر طریقہ فراہم نہ کر کے یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

sui northern 2

جمعے کے روز جاری کردہ ابتدائی تحقیقاتی نتائج میں کمیشن نے بتایا کہ میٹا، جو فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی ہے، نے صارفین کے لیے رپورٹ درج کرانے کے عمل کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنا رکھا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا: ٹرمپ

رپورٹ کے مطابق دونوں پلیٹ فارمز پر رپورٹنگ کے دوران ایسا ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے جو صارفین کو الجھن میں ڈال سکتا ہے اور بعض اوقات انہیں شکایت درج کرانے سے باز رکھتا ہے۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ میٹا کے پلیٹ فارمز صارفین کو "نوٹس اینڈ ایکشن” کے اصول کے تحت آسان رپورٹنگ کا نظام فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری جانب میٹا نے کسی بھی قسم کی قانونی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اس کے پلیٹ فارمز یورپی قوانین کے مطابق صارفین کے تحفظ اور شفافیت کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.