موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری

موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری

0

لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عمران خان کے دورِ حکومت میں عائد کی گئی تھی، جب کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرائے پر لائی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت لندن اور کینیڈا میں بیٹھی ہے جبکہ وہ خود عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان میں حالیہ دنوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے جن پر بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت کرے اور تعریف کرے، سعودی عرب نے بھی پاکستان کی خدمات کو سراہا، مگر ان کامیابیوں کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں نہیں آ سکی اور بین الاقوامی کمپنیاں اپنا کام سمیٹ کر واپس جا رہی ہیں۔

ضمنی الیکشن:مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک میں سیاسی استحکام لانے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ سہیل آفریدی نے کل بڑی ذمہ دارانہ گفتگو کی، عدالت نے وزیر اعلیٰ کو ملاقات کی اجازت دینے کا کہا، مگر سہیل آفریدی نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی جو ایک مثبت اشارہ ہے۔ ان کے مطابق اس وقت سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے اور اگر بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور ہو کر انہیں گھر جانے دیا جائے تو صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز کے خلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے شواہد موجود ہیں لیکن پھر بھی انہیں بری کیا گیا، اگر وہ ویڈیوز چلائی جائیں تو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے بنائے گئے ہیں۔

قبل ازیں انسدادِ دہشتگردی عدالت میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے سے متعلق پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.