جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ڈپریشن، کیا پاکستانی علاقوں کو کوئی خطرہ ہے؟

جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ڈپریشن، کیا پاکستانی علاقوں کو کوئی خطرہ ہے؟

0

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ایک ڈپریشن موجود ہے جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی سمت میں آگے بڑھا ہے۔ یہ سسٹم اس وقت کراچی سے تقریباً 1340 کلومیٹر جنوب مشرق میں جبکہ بھارتی علاقے لکشدیپ سے 340 کلومیٹر شمال مغرب میں بحیرہ عرب کے وسط میں واقع ہے۔
وزیراعظم کا صنعت و زراعت کے فروغ کےلیے بڑے معاشی پیکج کا اعلان

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس موسمی نظام سے کوئی خطرہ نہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.