علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے موصول ہونے والا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں علی ترین نے بتایا کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں ان کے حالیہ بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو ان کی فرنچائز کا معاہدہ ختم کر دیا جائے گا اور انہیں بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔

وقت سے پہلے تنخواہ اور پنشن! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

علی ترین نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گے، کیونکہ پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں، مگر آج تک پی سی بی کی جانب سے ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اگر فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور مالکان کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.