وہ کام جس سے آپ چائے کو صحت کیلئے مفید بنا سکتے ہیں

وہ کام جس سے آپ چائے کو صحت کیلئے مفید بنا سکتے ہیں

0

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چائے کو صحت کے لیے مفید بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے گرم حالت میں پیا جائے۔ برٹش جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ گرم چائے یا کافی پینے سے انزائٹی میں کمی آتی ہے اور انسان کے جذباتی توازن میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔ محققین کے مطابق مشروبات کا درجہ حرارت بھی صحت پر اہم اثر ڈالتا ہے۔

طالب علم زیادتی کیس؛ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

تحقیق میں 400 سے زائد بالغ افراد کو شامل کیا گیا۔ نتائج سے پتا چلا کہ جو لوگ ٹھنڈے مشروبات جیسے آئس ٹی یا کولڈ کافی پیتے ہیں، ان میں ڈپریشن، بے خوابی اور اضطراب کے مسائل زیادہ دیکھے گئے، جب کہ گرم مشروبات استعمال کرنے والے افراد میں یہ مسائل نسبتاً کم تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کی ناقص گردش رکھنے والے افراد عام طور پر ٹھنڈی غذاؤں اور مشروبات کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ پہلے کی تحقیقات سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گرم خوراک یا مشروب نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور ذہنی استحکام پیدا کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 3 سے 5 کپ چائے پینا زیادہ تر افراد کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے، تاہم اس سے زیادہ استعمال بعض اوقات منفی اثرات بھی پیدا کر سکتا ہے، جو ہر شخص کے جسمانی ردعمل پر منحصر ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.