پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر نوٹس بھیجا ہے اور تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔ نوٹس میں ملتان سلطانز کے معاہدے کی منسوخی کا امکان بھی شامل ہے۔
سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل ہوسکتاہے، حسن مرتضیٰ
ذرائع نے بتایا کہ علی ترین کی جانب سے بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف انٹرویوز دینا اس اقدام کی بڑی وجہ بنی، کیونکہ ان انٹرویوز کے ذریعے پی ایس ایل کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔