sui northern 1

عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر

عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر

0
Social Wallet protection 2

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔ ان کے مطابق عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ امیدوار ہوں گی، یہ فیصلہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کیا ہے۔

sui northern 2

ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں سخت مقابلہ متوقع

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں چار درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں، تاہم ابھی تک ان کی سماعت مقرر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان درخواستوں پر 30 اکتوبر سے قبل سماعت نہ ہوئی تو یہ غیر مؤثر ہو جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شبلی فراز کی نشست پر 23 اکتوبر کو انتخابی شیڈول جاری ہو چکا ہے، اور ہماری درخواست ہے کہ عدالت انصاف کے تقاضوں کے مطابق کیس کی سماعت مقرر کرے تاکہ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.