ہر بچے کا ب فارم بنوانا لازمی قرار ، خلاف ورزی پر سزا ہو سکتی ہے: نادرا

0

نادرا آرڈیننس 2000 کے تحت ہر بچے کے لیے ب فارم بنوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سیکشن 9(1) کے مطابق والدین یا سرپرست کے لیے ضروری ہے کہ وہ سب سے پہلے متعلقہ یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج کروائیں اور کمپیوٹرائزڈ پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ب فارم کے حصول کے لیے شہری نادرا دفاتر کا رخ کریں یا گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں۔

نادرا نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں شہریوں کو قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ب فارم ہر بچے کا قانونی حق اور والدین کی ذمہ داری ہے، جس کے بغیر بچے کو تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.