sui northern 1

مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف

مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف

0
Social Wallet protection 2

بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی زرعی پالیسیوں کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا۔

sui northern 2

اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے دوران بھارت میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زیادہ کسان اپنی جان لے چکے ہیں۔ صرف 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے، جہاں دس ہزار سے زائد کسانوں نے خودکشی کی۔
پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی، مغوی بازیاب، دو اغوا کار گرفتار

بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے *انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ* کے مطابق کسانوں کی خودکشیوں کی بنیادی وجوہات میں 38.7 فیصد قرض کے مسائل اور 19.5 فیصد زرعی مشکلات شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث روزانہ تقریباً 31 بھارتی کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کے دگنی آمدنی کے وعدے اور فصل بیمہ اسکیموں کی ناکامی نے لاکھوں کسانوں کو قرض کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کے ’شائننگ انڈیا‘ کے نعرے کے پیچھے دیہی علاقوں میں پھیلی غربت، مایوسی اور ناانصافی نے کسانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ زرعی بحران پر حکومتی خاموشی اور غیر مؤثر پالیسیوں نے مودی کابینہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.