sui northern 1

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند، 85 ہزار افغانوں کو واپس بھجوادیا گیا

0
Social Wallet protection 2

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغان شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
نامور پنجابی گلوکار اے پی ڈھلون نے بالی ووڈ میں کام نا کرنے کی وجہ بتا دی

sui northern 2

سرکاری ذرائع کے مطابق بند کیے گئے کیمپوں میں ایک کوئٹہ، دو پشین، تین لورالائی، تین چاغی اور ایک قلعہ عبداللہ میں واقع تھا۔ ان کیمپوں میں مجموعی طور پر 85 ہزار مہاجرین رہائش پذیر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں تقریباً 5 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور گزشتہ روز شہر سے 3 ہزار 888 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.