sui northern 1

بہترین ٹیم کیخلاف سیریز جیتیں، اظہر محمود

بہترین ٹیم کیخلاف سیریز جیتیں، اظہر محمود

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے ایک بہترین موقع دیا ہے کہ ہم دنیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز اپنے نام کریں۔

sui northern 2

دوسرے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں اظہر محمود نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز جیتنے سے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ کی وکٹ آئیڈیل تھی اور ٹیم نے بہترین آغاز کیا۔ لڑکوں کا مورال بلند ہے اور سب کھلاڑی جیت کے جذبے سے میدان میں اترنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پاکستان بہت جلد ایک روبوٹ چاند پر بھیجنے کیلئے تیار

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ اگر ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری نبھائے تو میچ جیتنا ممکن ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ شاہین شاہ ایک بہترین بولر ہے۔ ہمیں تنقید کا سامنا بھی رہا کہ ہم نے دو سیمرز کیوں کھلائے، تاہم حتمی ٹیم کا اعلان کل پچ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنا ہے، جس کے لیے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلنا ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے بتایا کہ پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چھ میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں، اور ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے منصوبہ بندی اسی بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ 20 وکٹیں کیسے حاصل کی جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.