sui northern 1

شریک حیات سے زندگی پر مرتب ہونے والے اہم اثر کا انکشاف

شریک حیات سے زندگی پر مرتب ہونے والے اہم اثر کا انکشاف

0
Social Wallet protection 2

ہیلسنکی: اگر آپ زندگی میں خوش رہنا چاہتے ہیں تو اپنے شریکِ حیات کو خوش رکھنے کی کوشش کریں، کیونکہ ازدواجی خوشی دونوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔

sui northern 2

یہ انکشاف فن لینڈ کی ایسٹرن یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں کیا گیا، جو جرنل *سوشل انڈیکیٹرز ریسرچ* میں شائع ہوئی۔ تحقیق کے مطابق شوہر یا بیوی کی زندگی سے اطمینان کی سطح براہِ راست شریکِ حیات کی خوشی سے جڑی ہوتی ہے، اور یہ جذباتی رشتہ صحت، خیال رکھنے اور سماجی تعلقات پر نمایاں اثر ڈالتا ہے۔
میدان اور اسٹوڈیو کا شہسوار
محققین نے 28 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 25 ہزار جوڑوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کی عمریں 50 سال یا اس سے زائد تھیں۔ شرکا سے زندگی میں خوشی اور اطمینان سے متعلق مختلف سوالنامے بھروا کر نتائج اخذ کیے گئے۔

تحقیق میں انکشاف ہوا کہ اگر شوہر اپنی زندگی سے مطمئن ہوتا ہے تو بیوی میں بھی خوشی اور اطمینان کے احساسات بڑھ جاتے ہیں، اور یہی بات اس کے برعکس بھی درست ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ازدواجی زندگی میں خوشی صرف انفرادی نہیں بلکہ باہمی تجربہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک مضبوط رشتہ زندگی میں اطمینان اور شخصی خوشی کو بڑھاتا ہے کیونکہ شریکِ حیات کے تجربات اور احساسات ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

محققین نے یہ بھی واضح کیا کہ تحقیق کے نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ اس میں کم عمر جوڑوں کو شامل نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے زور دیا کہ اس پہلو پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ازدواجی خوشی کے انسانی زندگی پر اثرات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.