sui northern 1

ایتھوپیا میں پانچویں ’پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس‘ کا انعقاد

ایتھوپیا میں پانچویں ’پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس‘ کا انعقاد

0
Social Wallet protection 2

ادیس ابابا: ایتھوپیا کے دارالحکومت میں “پانچویں پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس” اور “میڈ اِن پاکستان نمائش” کا شاندار آغاز کردیا گیا۔

sui northern 2

تین روزہ ایونٹ میں سو سے زائد پاکستانی ایکسپورٹرز اور افریقی کاروباری نمائندوں نے شرکت کی، جب کہ دس سے زائد افریقی ممالک کے وفود نے دوطرفہ تجارت کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
حوثیوں نے فوج کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق کردی
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “میڈ اِن پاکستان” نمائش نے ایتھوپیا میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ تجارت پاکستان کی معاشی حکمتِ عملی کا اہم ستون ہے اور پاکستان پائیدار معاشی شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے۔

جام کمال خان نے نمائش کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور پاکستانی برآمد کنندگان کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایتھوپیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس ڈاکٹر علیمو سیمے فیسا تھے جنہوں نے ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا تجارت کو آسان بنانے کے لیے لاجسٹک نظام میں بہتری لا رہا ہے، اور پاکستان کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔

پاکستانی سفیر عاطف شریف نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ کا تعاون مشترکہ ترقی کی ضمانت ہے، اور یہ فورم پاکستان کی “لک افریقہ” پالیسی کا تسلسل ہے۔

ایتھوپین سفیر جمال بکر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات دوستی اور تعاون کی مضبوط بنیاد پر قائم ہیں، جب کہ وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل دیوانو کیدیر نے بھی پاکستان کی افریقہ پالیسی کو سراہا۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ربن کاٹنے کی رسمی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ ایونٹ وزارتِ تجارت، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستانی سفارتخانے کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.