کروڑوں کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار، متعدد پاسپورٹس برآمد

کروڑوں کے ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار، متعدد پاسپورٹس برآمد

0

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے ویزا فراڈ میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلب
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رضوان عرف شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو طویل عرصے سے ایف آئی اے کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے متعدد جعلی پاسپورٹس اور دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے کینیڈا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے۔ اس نے اسلام آباد میں ’’مہربان انٹرپرائز‘‘ کے نام سے جعلی کمپنی قائم کر رکھی تھی اور اسی کے ذریعے متاثرین کو بیرونِ ملک ملازمت کا لالچ دیتا تھا۔ شکایت کنندہ سے ملزم نے ایک کروڑ 32 لاکھ روپے وصول کیے، جس کی بنیاد پر ایف آئی اے نے کارروائی عمل میں لائی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.