نابینا ہونے کا ڈرامہ رچاکر 53 سال سے فنڈ اکٹھا کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا تعلق کہاں سے ہے؟جانئے

نابینا ہونے کا ڈرامہ رچاکر 53 سال سے فنڈ اکٹھا کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا تعلق کہاں سے ہے؟جانئے

0

اٹلی میں 70 سالہ شخص کو 53 سال تک نابینا ہونے کا ڈرامہ رچانے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس شخص نے معذوری فنڈز کے نام پر 10 لاکھ یورو (32 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) حاصل کیے تھے۔
سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کردیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر ویسنزا سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو 53 سال قبل کام کے دوران پیش آئے حادثے کے بعد مکمل طور پر نابینا قرار دیا گیا تھا۔ اسی بنیاد پر اسے مسلسل مالی امداد ملتی رہی۔

تاہم حال ہی میں حکام کو شک ہونے پر تحقیقات شروع کی گئیں۔ پولیس نے دو ماہ کے دوران خفیہ نگرانی کرتے ہوئے اس کی ویڈیوز حاصل کیں، جن میں وہ خطرناک اوزاروں سے باغبانی کرتا اور مارکیٹ میں اوزاروں کو احتیاط سے دیکھ کر خریدتا ہوا نظر آیا۔

ان شواہد سے واضح ہو گیا کہ وہ مکمل طور پر نابینا نہیں بلکہ دہائیوں سے فراڈ کر رہا تھا۔

حکام نے فوری طور پر اس کی امداد روک دی، اس پر ریاست کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا، اور 2 لاکھ یورو کے ٹیکس کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ملزم کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.