اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟جانئے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟جانئے

0

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 166,704 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس مثبت رجحان کی بنیادی وجہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کی خبر ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا۔
ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
بینکنگ، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری دیکھی گئی، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری کے آثار نمایاں رہے۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 5 پیسے پر آ گیا۔

کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں یہ معمولی بہتری عارضی ہے، کیونکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور درآمدی دباؤ مستقبل میں دوبارہ اتار چڑھاؤ پیدا کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.