کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے دوران 752 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ہزارہ ٹاؤن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیں۔
افغانستان سے کشیدگی، دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ سیاسی حل ضروری ہے، عمران خان
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کا نادرا میں اندراج کیا جا رہا ہے، جس کے بعد انہیں چمن روانہ کیا جائے گا جہاں سے وہ بابِ دوستی کے راستے افغانستان بھیجے جائیں گے۔
ڈی سی کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے بتایا کہ اب تک چمن کے ذریعے ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت پر پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔