سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بنتے ہی پہلا اقدام، صنم جاوید کے معاملے پر آئی جی کو طلب کرلیا

سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بنتے ہی پہلا اقدام، صنم جاوید کے معاملے پر آئی جی کو طلب کرلیا

0

پشاور:
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لے لیا۔
رابطہ عالم اسلامی مسلم اُمہ کے اتحاد، دانائی اور رہنمائی کی علامت ہے، وزیر مذہبی امور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل آفریدی نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر کے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کیس کی تمام تفصیلات اور پیش رفت کی رپورٹ کل تک پیش کی جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا سے صنم جاوید کیس میں تازہ پیش رفت کے بارے میں بھی استفسار کیا گیا، جبکہ پولیس حکام کو مبینہ اغوا کے کیس پر فوری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.