حکومت نے مذہبی جماعت سے متعلق جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن شروع کردیا

حکومت نے مذہبی جماعت سے متعلق جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن شروع کردیا

0

حکام نے ٹی ایل پی سے متعلق جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا ہے اور فیک نیوز پھیلانے والے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی سے منسوب جعلی خبریٰ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں اور مرکزی ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر خصوصی یونٹس ملزمان کی فوری گرفتاریاں کریں گے۔
پی ایم ڈی سی کی جامعات کو نصاب کے مطابق ایم ڈی کیٹ لینے کی ہدایت
ڈیپ فیک لیب میں جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فرانزک جانچ جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ جعلی مواد 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا جائے۔ بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیر غور ہے۔

حکام نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے۔ اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور جھوٹے تاثر پھیلانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیک نیوز کے پیچھے موجود اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور سفارت خانوں کے ذریعے بیرونِ ملک ملوث افراد کے خلاف قانونی و سفارتی کارروائیوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے اختیارات پر بھی مشاورت جاری ہے۔

چینلز اور بلاگرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مواد نشر کرنے سے قبل دہری تصدیق لازمی کریں۔ گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ سیلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز شروع کیے گئے ہیں اور فیک نیوز کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ جاری ہے۔

حکام نے کہا کہ ہنگامی حالات میں افواہ پھیلانے پر اضافی سزائیں لاگو کی جائیں گی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ بعض فیک اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ صوبائی فوکل پرسنز نامزد کر دیے گئے ہیں اور فوری ری ایکشن و کاؤنٹر میسجنگ یونٹس بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔

فیک نیوز رپورٹ کرنے کے لیے سرکاری ہیلپ لائن فعال کر دی گئی ہے اور رپورٹ کرنے والوں کی شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.