ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزیر اطلاعات نے استعفیٰ دیدیا
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، اور حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ صارفین سے اضافی رقم کی وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، تاہم نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔
اس سے قبل 29 ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جس میں سی پی پی اے جی کے عہدیداروں، وزارت توانائی کے نمائندوں، کاروباری برادری، صحافیوں اور عوام نے شرکت کی۔
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔