چیئرمین سی ڈی اے سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے آرکیٹیکٹس اور کنسلٹنٹس پر مشتمل وفد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے آرکیٹیکٹس اور کنسلٹنٹس پر مشتمل وفد کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

0

چیئرمین سی ڈی اے سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے آرکیٹیکٹس اور کنسلٹنٹس پر مشتمل وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر انجینئرنگ، ڈی جی سروسز اور ڈی جی بلڈنگ کنٹرول بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور آسان خدمت مرکز منصوبے میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں ذیابیطس اور موٹاپے کا جدید علاج متعارف کرادیا
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو سہولیات بہتر انداز میں فراہم کرنے کے لیے مختلف عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ آذربائیجان کی اسٹیٹ ایجنسی فار پبلک سروس اینڈ سوشل انوویشن کے اشتراک سے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز قائم کیا جا رہا ہے۔ اس مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو ایک ہی جگہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کے شہری مختلف سرکاری محکموں کی خدمات ایک ہی چھت تلے حاصل کر سکیں گے۔ منصوبے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسان خدمت مرکز حکومت کی کیش لیس معیشت پالیسی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قائم کیا جائے گا تاکہ عوام کو تیز، شفاف اور معیاری سہولیات میسر ہوں۔

باکو کے وفد نے منصوبے کے ڈیزائن، تعمیر اور آئی ٹی نظام کو مربوط کرنے کے حوالے سے تکنیکی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے کہا کہ وہ سی ڈی اے کے ساتھ اس منصوبے کی تعمیر و تکمیل میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور سروس ڈیلیوری کے نظام میں ایک نئی مثال قائم ہوگی۔ انہوں نے آذربائیجان کے ماہرین کی تکنیکی صلاحیتوں اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.