بلاول بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا کو فوری پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت
بلاول بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا کو فوری پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور روانہ ہونے اور عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
نیپال کے بعد جنریشن زی کے احتجاج نے ایک اور حکومت کا خاتمہ کردیا
کراچی میں ایک نجی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سامنے موجود فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب، آپ کو خیبر پختونخوا پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہیں گے کہ وہ اپنا طیارہ گورنر کے لیے فراہم کریں تاکہ وہ پشاور جا کر عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا کریں۔
بعد ازاں، فیصل کریم کنڈی نے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پشاور کے لیے فوری اڑان کی تیاری شروع کر دی۔