0

میٹا نے فیس بک میں ایک پرانا مگر مفید فیچر دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کے لیے ملازمتوں کی تلاش کو آسان بنانا ہے۔

یہ فیچر، جسے **لوکل جابز** کہا جاتا ہے، فیس بک کے مارکیٹ پلیس سیکشن میں ایک نئے ٹیب کی شکل میں نظر آئے گا۔ میٹا کے مطابق اسے متعلقہ گروپس اور بزنس پیجز میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

یہ فیچر دراصل 2017 میں فیس بک پر متعارف کرایا گیا تھا، تاہم پانچ سال سے کم عرصے بعد 2022 میں اسے ختم کر دیا گیا تھا۔ اب کمپنی نے ایک بار پھر اسے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
میٹا کے مطابق یہ ملازمتیں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے دستیاب ہوں گی اور تمام پوسٹس کو فیس بک کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہونا ضروری ہوگا۔ صارفین ان ملازمتوں کے لیے براہ راست درخواست دے سکیں گے یا فیس بک میسنجر کے ذریعے کمپنیوں سے رابطہ کر سکیں گے۔

کمپنی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ہمیشہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، اور اب ہم اپنی برادری کو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ افراد اور چھوٹے کاروبار ایک دوسرے سے منسلک ہو سکیں۔”

ابتدائی طور پر یہ فیچر صرف امریکہ میں متعارف کرایا جا رہا ہے، تاہم میٹا نے تصدیق کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.