پاس ہونے کیلئےزیادہ نمبردرکار؛ میٹرک، انٹر کیلئے نئی سخت پالیسی نافذ

0

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2026 سے مرحلہ وار کیا جائے گا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) نے جاری کر دیا ہے۔ اس نئی پالیسی سے "جی پی اے” اور "سی جی پی اے” جیسے نظام کو نکال دیا گیا ہے، حالانکہ یہ ابتدائی مسودے میں شامل تھے۔

گزشتہ ماہ کراچی میں تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کے اجلاس میں اس پالیسی پر مشاورت ہوئی تھی۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ ملک کی کئی جامعات فی الحال جی پی اے پر مبنی داخلہ نظام اپنانے کے لیے تیار نہیں، اس لیے جامعات کی تجویز پر گریڈ پوائنٹ ایوریج کو فی الحال پالیسی کا حصہ نہ بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی پالیسی کے تحت اب 40 سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو “یو” یعنی “Ungraded” گریڈ دیا جائے گا، جبکہ اس سے پہلے اسے “غیر اطمینان بخش” کہا جاتا تھا۔ مزید یہ کہ پاسنگ مارکس بھی 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے گئے ہیں۔ تمام مضامین کو اب کیمبرج طرز پر علیحدہ علیحدہ گریڈ کیا جائے گا۔

گریڈنگ کے نئے پیمانے کے مطابق:

  • 96 سے 100 نمبر: A++ (Extra Ordinary)
  • 91 سے 95 نمبر: A+ (Exceptional)
  • 86 سے 90 نمبر: A (Outstanding)
  • 81 سے 85 نمبر: B++ (Excellent)
  • 76 سے 80 نمبر: B+ (Very Good)
  • 71 سے 75 نمبر: B (Good)
  • 61 سے 70 نمبر: C+ (Fair Good)
  • 51 سے 60 نمبر: C (Above Average)
  • 40 سے 50 نمبر: D (Emerging)
  • 0 سے 39 نمبر: U (Ungraded)

یہ پالیسی 2026 میں نویں اور گیارہویں جماعتوں پر لاگو ہوگی، جبکہ دسویں اور بارہویں جماعتوں پر اس کا اطلاق 2027 سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.