وزارتِ خزانہ کے مطابق اگست دو ہزار پچیس تک پاکستان کی مرکزی حکومت کے مجموعی قرضے میں سات سو پینسٹھ ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جسے وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کمی مالی نظم و ضبط، مؤثر اخراجاتی کنٹرول، محتاط قرضہ جاتی حکمت عملی اور دانشمندانہ مالی انتظامات کا نتیجہ ہے۔ وزارت کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ کمی ملکی معیشت کے استحکام کی سمت اہم قدم ہے اور طویل المدتی قرضوں میں پائیداری کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کا باعث بن رہی ہے۔