ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہارٹ اٹیک، فالج یا ہارٹ فیلیئر جیسے جان لیوا امراض کی نشانیاں برسوں پہلے ہی ظاہر ہو جاتی ہیں، مگر اکثر انہیں پہچانا یا علاج نہیں کیا جاتا۔ تحقیق میں لاکھوں افراد کا ڈیٹا لیا گیا جس سے پتا چلا کہ زیادہ تر مریضوں میں ہائی بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، ذیابیطس، کولیسٹرول یا تمباکو نوشی جیسی علامات موجود ہوتی ہیں جو خطرے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جوان خواتین میں بھی زیادہ تر کیسز میں کم از کم ایک خطرہ موجود ہوتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ امراض قلب کی روک تھام کے لیے علامات کو وقت پر شناخت کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ بیماریاں اب صرف بوڑھوں کا مسئلہ نہیں رہیں اور دنیا بھر میں امراض قلب کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔