جب تک فلسطینی خود فیصلہ نہ کریں کوئی حل مسلط نہیں کیا جا سکتا، مولانا فضل الرحمان

0

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینی خود دو ریاستی حل پر کوئی فیصلہ نہیں کر لیتے، تب تک ان پر کوئی بھی منصوبہ زبردستی مسلط نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے اسرائیل کو قائداعظم کے الفاظ میں مغرب کا ناجائز بچہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عالمی عدالت سے مجرم قرار پایا ہے اور امریکہ اس کا ساتھ دے کر خود کو بھی عالمی مجرم بنا رہا ہے، انہوں نے ان ملکوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا، دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ فلسطین پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وزیراعظم شہباز شریف بھی دو ریاستی حل کے مؤقف کو دہرا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسے پاکستان سمیت آٹھ اسلامی ملکوں نے تسلیم کیا ہے اور انڈونیشیا بیس ہزار فوجی بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے، امید ہے پاکستان بھی جلد فیصلہ کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.