سرویکیئی کے علاقے مولے خان سرائے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکے میں 9 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔