اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ افراد کے لیے وزارت مذہبی امور نے نئی پالیسی جاری کر دی ہے،
جس کے تحت اگر کوئی عازم شدید بیمار ہو یا انتقال کر جائے تو اس کا قریبی رشتہ دار حج پر جا سکے گا۔ ایسے افراد کسی اور کو بھی نامزد کر سکتے ہیں یا اپنی جمع شدہ رقم واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، تاہم اس کے لیے بیماری یا فوتگی کا دستاویزی ثبوت دینا ہوگا۔ درخواست کے ساتھ اسٹیمپ پیپر، بینک رسید اور شناختی کارڈ کی نقل بھی جمع کرانا ہوگی، اور وجہ واضح طور پر بیان کرنا لازم ہوگا۔