ریلوے ٹریک پر دھماکا جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آ رہی تھی جب سپیزنڈ کے ٹریک پر قریب دھماکا ہوا۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو بھی شدید نقصان پہنچا جس کے باعث علاقے میں ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
پولیس اور ریلوے حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ ٹریک کی مرمت کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔