لوئر دیر لال قلعہ میدان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے جبکہ 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر لال قلعہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران بھارتی اسپانسرڈ 10 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے معصوم شہریوں کی جانیں بچائیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نانئیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالملک، سپاہی محمد امجید، سپاہی محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔