ڈیٹا لیکس پر پی ٹی اے کا وضاحتی بیان وزارت داخلہ نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی

0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مبینہ ڈیٹا لیکس پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

پی ٹی اے کے مطابق سبسکرائبر ڈیٹا صرف لائسنس یافتہ آپریٹرز کے پاس محفوظ ہے اور ابتدائی جائزے میں ڈیٹا مختلف ذرائع سے جمع شدہ نکلا ہے۔

رپورٹ شدہ ڈیٹا میں فیملی تفصیلات، ٹریول ریکارڈز، گاڑیاں اور سی این آئی سی شامل ہیں۔ لائسنس یافتہ آپریٹرز میں کسی بھی قسم کا ڈیٹا بریچ سامنے نہیں آیا۔

ارتھاڑی نے واضح کیا کہ غیر قانونی مواد کیخلاف کارروائی میں 1372ویب سائٹس، ایپس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کیے گئے، وزارت داخلہ نے مبینہ ڈیٹا لیکس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے موبائل سمز کا ڈیٹا لیک ہونے پر کارروائی شروع کر دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

انویسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کےمعاملے کی ہرپہلو سے تحقیقات کرے گی اور ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائےگی۔

تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.