انگلینڈکو ون ڈے ورلڈکپ2027کیلئےکوالیفائنگ راؤنڈکھیلناپڑسکتا ہے، مارکس نےخبردارکردیا

0

 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور موجودہ اسسٹنٹ کوچ مارکس ٹریسکوتھک نے ون ڈے ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیم نے جلد اپنی آئی سی سی رینکنگ بہتر نہ کی تو دو ہزار ستائیس کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کے لیے فوری بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ یہ وقت بہت چیلنجنگ ہے۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے، حالانکہ دو ہزار انیس میں یہی ٹیم عالمی چیمپئن بنی تھی۔ دو ہزار ستائیس کا ورلڈ کپ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں ہوگا، اور میزبان ممالک کے سوا دیگر آٹھ ٹیموں کا انتخاب مارچ دو ہزار ستائیس تک کی رینکنگ کے مطابق ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے کم ون ڈے میچز کھیلنے کے باعث کھلاڑیوں کا تجربہ محدود ہو رہا ہے، اور اگر صورتحال یہی رہی تو انہیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی نوبت آ سکتی ہے، جو ایک سابق عالمی چیمپئن کے لیے کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.