وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے تحت ایک نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے
جس کے ذریعے شہری اور کاروباری افراد کو تمام سرکاری خدمات ایک ہی جگہ پر آن لائن دستیاب ہوں گی۔
یہ منصوبہ ورلڈ بینک کی معاونت سے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے اور اسے نادرا کے نیشنل ڈیجیٹل آئی ڈی سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
اس ایپ کے ذریعے وفاقی اور صوبائی محکموں کی خدمات جیسے لائسنس کی تجدید، ٹیکس کی ادائیگی اور پرمٹ کا حصول ایک ہی پلیٹ فارم سے ممکن ہوگا۔