بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا

0

 

وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی مداخلت کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے چین کی میزبانی اور انتظامات کو سراہا اور سی پیک کو پاکستان اور چین کے بہترین منصوبے کے طور پر پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تعلقات چاہتا ہے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مکالمے کی ضرورت ہے۔ غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ظلم اور خونریزی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے افغانستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے اس کی استحکام کو خطے کے مفاد میں قرار دیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.