ملک میں مہنگائی بڑھنے لگی، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

0

سیلابی صورتحال کے باعث ملک میں مہنگائی بڑھنے لگی، گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں، ہفتہ وار شرح 0.62  فیصد اضافے کے ساتھ  3.57   فیصد تک جا پہنچی۔

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ٹماٹر، گندم کا آٹا، زندہ برائلر ، چکن، آلو اور انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  بیس  کلو آٹے کا تھیلا 198   روپے مہنگا ہو کر اوسطاً 1829  روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ ٹماٹر 18  روپے فی کلو اضافے کے ساتھ  140   روپے سے تجاوز کر گئے ۔ زندہ برائلر مرغی کی قمیت 15  روپے فی کلو بڑھی،   اوسط قیمت 470   روپے ریکارڈ کی گئی ۔ چینی کی فی کلو قیمت بھی 25  پیسے بڑھ کر اوسطاً 181.59 روپے رہی۔ بیف، لہسن، ایل پی جی، کپڑوں اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

ؤرپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چھ اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں ۔ دال ماش، دال مسور، دال چنا، کیلا، گھی اور پیاز شامل ہیں ۔ جبکہ 27  اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.