پی آئی اے نے پیرس کیلئے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی ایئر لائن نے لاہور پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیرس سے لاہور کیلئے آخری پرواز 12 ستمبر کو روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے یورپی ملک فرانس کے شہر پیرس کیلئے اپنے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے لاہور اور پیرس کے درمیان فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیرس سے لاہور کیلئے آخری پرواز 12 ستمبر جبکہ لاہور سے پیرس کی آخری پرواز 17 ستمبر کو آپریٹ کی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پیرس کیلئے دوطرفہ فلائٹ آپریشن مکمل طور پر فعال رہے گا۔واضح رہے کہ پی آئی اے نے 18 جون سے ہفتہ وار 2پروازیں لاہور سے پیرس کیلئے شروع کی تھیں، پی آئی اے کے بیڑے میں شامل بارہ 777 ساختہ طیاروں میں سے 7 طیارے گراونڈ ہیں۔
